کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویژن میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ ڈویژن بہادر خان، سیٹلمنٹ آفیسر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنرز چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین نے بذریعہ آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کو مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات، رجسٹریشن کے طریقۂ کار اور قانونی کارروائی سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زرعی آمدن رکھنے والے افراد اور زمینداروں کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے تاکہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جا سکے اور محصولات میں اضافہ ممکن ہو۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے عمل میں شفافیت اور تیزی لائی جائے۔غیر رجسٹرڈ زرعی آمدن رکھنے والوں کی نشاندہی کر کے انہیں فوری رجسٹر کیا جائے۔تمام اضلاع میں آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ کاشتکاروں کو ٹیکس قوانین سے متعلق معلومات فراہم کی جا سکیں۔متعلقہ محکمے باہمی رابطے کو مؤثر بنا کر کارروائی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زرعی انکم ٹیکس کی مؤثر وصولی سے صوبائی آمدن میں اضافہ ہوگا اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل دستیاب ہوں گے۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے اپنے اپنے اضلاع میں زرعی ٹیکس وصولی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا۔
Read Next
3 ہفتے ago
محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈرونز، یو اے ویز، کواڈ کاپٹرز، کیم کاپٹرز اور دیگر ریموٹ کنٹرول فضائی آلات کے استعمال، قبضے اور آپریشن پر پابندی عائد کر دی
3 ہفتے ago
حکومتِ بلوچستان کا بڑا انتظامی فیصلہ: ضلع کیچ تقسیم، نیا ضلع "تمپ” قائم
3 ہفتے ago
دہشت گرد عناصر کے لیے صوبے میں کوئی جگہ نہیں ،عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
3 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس
4 ہفتے ago
کوئٹہ ڈویژن میں رمضان المبارک کی تیاریوں، پرائس کنٹرول اور سستا بازاروں کے قیام سے متعلق اجلاس
Related Articles
گوادر میں پانی بحران بڑی حد تک قابو، جی ڈی اے کا 11 ارب روپے کا منصوبہ مکمل،ڈی جی جی ڈی اے معین الرحمٰن خان کی میڈیا بریفنگ
فروری 13, 2026
دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی تحقیقات میں غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے،وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
فروری 9, 2026
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس، کوئٹہ شہر کے لئے مجوزہ ٹریفک پلان سے متعلق ایجنڈا آئٹمز پر بریفنگ
فروری 3, 2026



