ایل ڈی اے سکولز کی میٹرک امتحانات میں شاندارکامیابی پرایک خصوصی تقریب کا انعقادایل ڈی اے سکول گرلز کیمپس علامہ اقبال ٹاﺅن میں کیاگیا۔تقریب میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے ایل ڈی اے سکولز کے بچوں کو شیلڈز، میڈلز اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی جی( ہیڈکوارٹرز)ایل ڈی اے اسامہ مجید چیمہ تھے۔تقریب میں ڈائریکٹر ایجوکیشن اسداللہ چیمہ اور ایل ڈی اے کے 6سکولز کے پرنسپلز اوربچوں نے شرکت کی۔اے ڈی جی ہیڈکوارٹرزاسامہ مجید چیمہ نےایل ڈی اے سکولز کے ٹاپ تھری سٹوڈنٹس کومیڈلز اورٹاپ ٹین سٹوڈنٹس کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیے۔ایل ڈی اے سکولز جوہرٹاﺅن،اقبال ٹاﺅن،سبزہ زاراور گلشن راوی کے طلبہ وطالبات وحید،رائحہ جبار،حمنہ خان،حفصہ یوسف،ہادیہ رشید،عائشہ بشری،مبین احمد،شاہ میر علی،محمد طلحہ،محمد حسان،عبدالوہاب صدیقی،محمد علی اپل،محمد ہمدان،محمد احمد حسان،حمزہ آفتاب،ماہم محمود، ہادیہ عمران اور میرب آصف نے میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔تقریب میں ایل ڈی اے سکولز کے بچوں نے نعتیں پڑھیں،تقریریں کیں اورٹیبلو پیش کیے۔اس موقع پربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکول پرنسپلزظل ہمااور شکیل علوی کو شیلڈز اورتعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔
Read Next
1 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ،آؤٹ فال روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
1 دن ago
ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنےوالے پرائیویٹ افرادکیخلاف شکنجہ سخت،3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
2 دن ago
ایل ڈی اے،حج قرعہ اندازی،سات ملازمین اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے
4 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا بھاٹی چوک، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
5 دن ago
ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لئےایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام،ڈی جی طاہر فاروق کا دورہ
Related Articles
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت اجلاس،این اے 130 میں پبلک پارکس کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ
6 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دس ڈائریکٹر تبدیل،نو ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کے تبادلے کے احکامات جاری نوٹیفکیشن
7 دن ago
*ایل ڈی اے آسان اقساط پر مزید پلاٹس بھی مارکیٹ میں جلد لائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق*
1 ہفتہ ago



