چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور سی ای او پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ملک احمد کی زیر صدارت اسلام آباد میں مختلف منصوبوں کے لئے جائزہ اجلاس

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور سی ای او پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ملک احمد کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اسلام آباد میں مختلف منصوبوں کے لئے اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں مختلف منصوبوں کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور جے وی کے آپشنز پر غور کیا گیا.

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ منصوبوں کو مالی طور پر مستحکم اور خود کفیل بنا کر سی ڈی اے کے زرائع آمدن میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں.

اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کے تحت فائیو سٹار ہوٹل پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا. اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہوٹل پراجیکٹس کے حوالے سے ٹرانزیکشن ایڈوائزر کی خدمات حاصل کی جاچکی ہیں. چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں فائیو اسٹار ہوٹلز کی تعمیر کیلئے پری فزیبلٹی مکمل کی جاچکی ہے. چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے اور ٹرانزیکشن ایڈوائزز ملکر اس منصوبے سے متعلق بہترین آپشنز اختیار کریں.اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا. چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پرائم منسٹر کی ہدایت کے مطابق جناح میڈیکل کمپلیکس کیلئے بہترین مالیاتی ماڈل اختیار کیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس سے منسلک کمرشل ایریا کا بہترین استعمال کرکے اس منصوبے کو خود کفیل بنایا جائے گا.چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ان منصوبوں کے حوالے سے انویسٹرز کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے اسلام آباد میں ٹورزم، بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم ہونگی.

بعد ازاں اجلاس میں سی ای او پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ملک احمد نے ان منصوبوں کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی.

جواب دیں

Back to top button