وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ گلگت کے شاہی پولو گراؤنڈ کو سٹیڈیم طرز پر تعمیر کیا جائے گا جس میں کھلاڑیوں اور شائقین کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کااظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے ٹیموں میں چیکس تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولو گلگت بلتستان کا روایتی کھیل ہے جس کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ صوبے میں موجود تمام بینکوں کو ہدایت کی جائے گی کہ پولو سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ آئندہ مالی سال میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی بجٹ مختص کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کے ونر ٹیم کو دو لاکھ، رنر ٹیم کو ایک لاکھ، گلگت بلتستان پولو ایسوسی ایشن کو دو لاکھ، چترال اے ٹیم کو ایک لاکھ اور چترال سکاؤٹس ٹیم میں ایک لاکھ کے چیکس تقسیم کئے۔
Read Next
1 دن ago
جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب،متعلقہ اداروں کو خراج تحسین
2 دن ago
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
3 دن ago
تورمک کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان
5 دن ago
گلگت بلتستان، بلدیاتی انتخابات 2026ء کیلئے ووٹر رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں مزید توسیع
6 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت انٹرنیٹ رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے مسائل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس
Related Articles
وزیراعلیٰ امجد حسین کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے گلگت بلتستان کے لیے خصوصی مالیاتی سہولیات کی درخواست
2 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر کاصوبائی دارالحکومت میں قائم مختلف سرکاری محکموں کا اچانک دورہ
2 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر نے چیف منسٹر سیکریٹریٹ کے دروازے عام عوام کے لیے کھول دیئے
2 ہفتے ago


