عید میلادالنبی کے موقع پر کمشنرلاہور ڈویژن نعمان یوسف نے تمام امت مسلمہ کو مبارکباد دی۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ وجہہ تخلیق کائنات کی ولادت با سعادت کا آج مبارک ترین دن ہے، حضرت محمد خاتم النبیین سے محبت ایمان کی شرط اول ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد آقا نے انسان کو انسان کی غلامی سے نجات دلائی اور ایک اللہ کے بندگی کی ہدایت فرمائی، حضور اکرم نے دنیا کو امن،محبت،رواداری اور انسان دوستی کا پیغام دیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نبی آخر الزماں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے سے ظلم وزیادتی ،ناانصافی بدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، خاتم النبیین نے اپنے کردار اور حسن اخلاق سے دنیا کی کایا پلٹ دی۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ آج لاہور ڈویژن میں عید میلادالنبی کی محافل اور جلوس جاری ہیں، جلوسوں اور محافل کیلئے میونسپل انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔
Read Next
2 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
3 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
6 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago



