مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے یوسی 5 کورنگی کا دورہ کیا۔
مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی نے زیر تعمیر غریب نواز روڑ یوسی پانچ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔
غریب نواز روڑ کو دو رویہ تعمیر کیا گیا ہے۔میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا ہے کہ بارہ ہزار پانچ سو اسکوائر فٹ استر کاری کی گئی ہے۔دارالعلوم کورنگی کے قریب زیر زمین پانی کو ذخیرہ کرنے ریزوائر کی تعمیر جاری ہے۔
ریزوائر کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد زمان ٹاؤن، لیبر اسکوائر، کھڈی اسٹاپ اور کے ایریا لانڈھی ٹاؤن کے مکینوں کو پانی کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔ریزوائر کا تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے۔






