وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے 15 رکنی چینی سرمایہ کار وفد کی ملاقات میں سندھ کے کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں زراعت ، قابل تجدید توانائی، لائیو اسٹاک اور صنعتی پیداوار کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میںصوبائی وزراء؛ شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ ، معان خاص برائے سرمایہ کاریسید قاسم نوید، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، سیکریٹری سرمایہ کاری خرم شہزاد سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔ چینی وفد میں نو میڈیکل کمپنیوں کے نمائندے مینگ ژاؤ وی، ایگریکلچر باؤچر کارپویشن کے ڈاکٹر محمد شہباز، ماہر مویشی ہانگ پیژینگ، بائیوچار کمپنیوں کے نمائندے وو لیانگ لیانگ، ژو گؤہاؤ ، بڑے پیمانے پر لائیو اسٹاک درآمد کنندگان وینگ گانگ، بائیوچار کے کاروبار سے وابستہ لوئی وینبو، شمسی توانائی کے نمائندوں ژو ژیگانگ، زراعت کے پاکستانی سرمایہ کار محمد علی اکبر، لی وین جائی، ادریس گگی ( چینی وفد کے سربراہ) شیخ تحسین اور محمد عمران شامل تھے۔ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے معاشی محل وقوع ، شاندار انفرا اسٹرکچر اور بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے بنائی گئی پالیسیوں پر روشنی ڈالی، وفد میں شامل میڈیکل ٹیکنالوجی، بائیوچار، لائیو اسٹاک، قابل تجدید توانائی اور مینو فیکچرنگ کے نمائندوں نے سندھ حکومت کے ساتھ شراکت داری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ میں بڑے پیمانے پر زراعت، قابل تجدید توانائی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت سندھ نے اسپیشل اکنامک زون قائم کیے ہیں جن میں خیرپور کے اکنامک زون نے کام شروع کردیا ہے جبکہ دھابیجی اکنامک زون زیر تعمیر ہے۔ انہوں نے سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور صوبائی حکومت کی متعدد مراعات سے بھی وفد کو آگاہ کیا۔ چینی وفد نے میڈیکل ٹیکنالوجی، فارماسوٹیکل، پائیدار زراعت کےلیے بائیوچار میں پیش رفت ، مویشی پالنے اور برآمد کرنے، قابل تجدید توانائی جیسے شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی بنانے کے شعبوں میں شراکت داری سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں منتخب منصوبوں پر کام کرنے کےلیے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دوطرفہ تجارت میں اضافے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے صوبائی حکومت کی مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کا اختتام مستقبل میں شراکت داری کے یقین کے ساتھ ہوا جو سندھ کے عوام اور چینی تاجروں کےلیے معاشی خوشحالی کا باعث بنےگی۔
Read Next
6 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ سندھ نے مالی سال 2026.27 کا بجٹ پیش کردیا،تنخواہ اورپنشن میں 7 فیصد اضافہ، کم ازم کم اجرت بڑھاکر 43 ہزار مقرر
1 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محصولات جمع کرنے والے محکموں کا اجلاس*
2 دن ago
گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کا حکم،گندم ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار کو ریگولیٹ کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ اجلاس*
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نو تعمیر شدہ عظیم پورہ فلائی اوور کا افتتاح کر دیا*
Related Articles
*ملیر کے عوام کےلئے خوشخبری، این آئی سی وی ڈی اور حسن سلیمان ہسپتال میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
5 دن ago
سکھر سے روہڑی، جدید اور آسان سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے جمالو ٹرین کا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل
1 ہفتہ ago



