وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے سی ای او روڈا عمران امین نے ملاقات کی،صوبائی وزیر بلال یاسین کو روڈا اور سی بی ڈی کے زیر انتظام جاری ترقیاتی پراجیکٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی،1800 ایکڑ پر محیط نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ کی ڈویلپمنٹ اور والٹن روڈ کی تکمیل بارے آگاہ کیا،پاکستان کی سب سےاونچی سی بی ڈی قائد سائرس بلڈنگ کی پیش رفت بارے بھی آگاہ کیا گیا، سی ای او نے بتایا کہ مین بلیوارڈ والٹن روڈ کا افتتاح آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے کروایا جائے گا، روڈا کے چہار باغ کالا باغ پراجیکٹ پر 17 کلومیٹر طویل روڈ پر کام جاری، 1 کلو میٹر برج بھی شامل ہوگا، اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا نواز شریف آئی ٹی سٹی ،ٹیکنالوجی کے فروغ میں انقلابی کردار ادا کرے گا، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز آئی ٹی کمپنیوں اور ٹیک انڈسٹری کیلئے مثالی ماحول فراہم کرے گا، وزیر ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اپنی مثال آپ ہے، معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کیا جائے،
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام منصوبوں کو مقررہ ڈیڈ لائن تک مکمل کرنا اولین ترجیح ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا مشن صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنا ہے، رواں سال انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سمیت تمام شعبوں میں مزید انقلابی اقدامات کیے جائیں گے۔






