وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت نویں محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس اور جلوس کے راستوں پر ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور آپریشن ٹیمیں تعینات رہیں۔ نثار حویلی سے برآمد ہونے والے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے راستوں پر بہترین صفائی انتظامات کیے گئے۔خصوصی صفائی اقدامات کے تحت حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری(رح) کے 983 ویں سالانہ غسل تقریب کے موقع پرستھرا پنجاب ایجنسی لاہور نے داتا دربار اسر اس سے ملحقہ علاقوں میں بہترین صفائی انتظامات یقینی بنائے۔داتا دربار کے اطراف 150 سے زائد ورکرز، 2 واشرز، 3 کمپیکٹرز، 1 مکینیکل سویپر اور2 لوڈری ڈمپرز کی مدد سے خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا۔جبکہ6 سپروائزز، 2 زونل افسران اور ٹاؤن منیجر خود فیلڈ میں صفائی آپریشن کی نگرانی پر مامور رہے جبکہ داتا دربار سے ملحقہ گلیوں، دربار جانے والے راستوں پر مکینیکل سویپنگ، فینائل اور عرق گلاب ملے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر دربار کے اطراف 10 اضافی ویسٹ کنٹینرز نصب کیے گئے۔دربار سے ملحقہ روڈز، بازاروں کی صفائی ستھرائی اور واشنگ کی گئی۔داتا دربار سے ملحقہ گلیوں،دربار جانے والے راستوں پر مکینیکل سویپنگ اورچونے کا چھڑکاؤ کیا گیا۔غسل تقریب حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ کے دوران بھی ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے دربار کے اطراف صفائی ستھرائی پرعملہ اور مشینری تعینات رہیں۔ مزید برآں محرم الحرام صفائی پلان پر پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے لکڑمنڈی، مین بازار موچی گیٹ میں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے ورکرز مینوئل سویپنگ اور ویسٹ کلئیرنس میں مصروف رہے جبکہ مغل حویلی،طویلہ نواب صاحب اور محلہ شیعاں میں صفائی ستھرائی یقینی بنائی گئی۔شہریوں کی سہولت کے لیے جلوس کے تمام روٹس پر موجود کنٹینرز کلیئرنس کو بروقت یقینی بنایا گیا۔ڈی جی ستھراپنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ زائرین اورعقیدت مندوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔زائرین کا ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی ٹیموں کا ساتھ دینے اور کوڑا نصب کردہ کوڑے دان میں ڈالنے پر شکر گزار ہیں۔
Read Next
2 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کاعلامہ اقبال،نشتر ٹاؤن کا دورہ، ناقص کارکردگی پر یو سی 229 کا سینٹری سپروائزر نوکری سے برخاست
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا آپریشن،جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا صفایا
3 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے نئے آرڈر جاری کر دیئے،تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملہ رات 3 بجے تک پٹرولنگ پر مامور
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،دو مسمار،تین سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر
Related Articles
ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور آپریشن،زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر10 افراد گرفتار
4 دن ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
5 دن ago



