خیبر پختونخوا حکومت کے فلیگ شپ منصوبے "سولرائزیشن آف ہاؤسز” کا عملی اجراء کر دیا . منصوبے کے اجراء کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے سکیم کا باضابطہ اجراء کردیا۔ صوبائی کابینہ اراکین ، اراکین صوبائی اسمبلی ، سرکاری حکام اور میڈیا نمائندگان بھی تقریب میں شریک ہوئے- سولرائزیشن منصوبے کے پہلے مرحلے کی پہلی کیٹگری کے تحت 32,500 گھروں کو بالکل مفت سولر یونٹس فراہم کئے جائیں گے۔ ان سولر یونٹس میں سولر پلیٹس کے علاوہ، بیٹری، پنکھے، لائٹس اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں. 32,500 گھرانوں کا انتخاب ای بلاٹنگ کے ذریعے کیا گیا. سولر سسٹم کے حصول کیلئے 25 لاکھ 38 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں- سولرائزیشن منصوبے کے تحت کل ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کیا جار ہا ہے، جن میں 30 ہزار ضم اضلاع کے گھرانے شامل ہیں۔ 65 ہزار گھرانوں کو بالکل مفت جبکہ 65 ہزار گھرانوں کو آدھی قیمت اور آسان اقساط پر سولر یونٹس فراہم کئے جائیں گے ۔- منصوبے پر 2 مرحلوں میں عمل درآمد کیا جارہا ہے، 65 ہزار گھرانوں کو پہلے مرحلے جبکہ باقی 65 ہزار گھرانوں کو دوسرے مرحلے میں سولر یونٹس فراہم کئے جائیں گے. سولرائزیشن آف ہاؤسز منصوبے کی مجموعی تخمینہ لاگت 20 ارب روپے ہے
Read Next
16 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل پولیسنگ کے نئے دور کا آغاز!
22 گھنٹے ago
ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبرپختونخوا کے اجلاس میں 26 ارب روپے سے زائد مالیت کے 8 منصوبوں کی منظوری
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی صورتحال پر اہم اجلاس
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا نےبلدیاتی اداروں کے اڈہ جات کا کنٹرول لوکل ایریا اتھارٹیز کے حوالہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کو غیر دانشمندانہ قرار دے دیا
3 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے وفد کی سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی قیادت میں لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری وحید الرحمان سےملاقات
Related Articles
حاجی ہارون صفت فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی جانب سے مبارکباد
4 دن ago
رنگ روڈ، پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد کے مقام پر دو لینز پر مشتمل انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
5 دن ago
پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کی فیڈریشنز، یونینز اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے نام ایک اہم پیغام!
5 دن ago

