وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافہ مسترد کردیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے حکم پر کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاگیا۔ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی سائٹ سی ان لاہور بس سروس کے کرائے میں 200سے500روپے تک اضافہ کیاگیا تھا۔کارپوریٹ سیکٹر،تعلیمی اداروں،کمرشل ایکٹیویٹیز کیلئے کرایوں میں پانچ ہزار سے 20ہزار تک اضافہ تجویز کیاگیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور کی سیاحت کیلئے 3روٹ پر چلنے والی بس کے کرائے میں اضافے پر اظہار ناپسندیدگی کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے متعلقہ ٹی ڈی سی پی حکام کو کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے پرانے کرائے بحال کردیئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ ڈبل ڈیکر بس سروس عوام کی سیر و تفریح کیلئے شرو ع کی گئی ہے۔ڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافے سے عوام پر بوجھ پڑے گا۔عوام کو سیر و سیاحت کی بہترین سہولتیں کم از کم چارجز پر مہیا کررہے ہیں اورکرتے رہیں گے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سکول ایجوکیشن کے نئے نصاب کی منظوری دے دی۔*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس*
2 دن ago
پنجاب حکومت نے 3 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن
5 دن ago
*CM Punjab says development focus extends to all 41 Punjab districts*
6 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکسپو سنٹر میں ”پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026“کا افتتاح کردیا-*
Related Articles
مریم نواز شریف نے ملتان کے نشتر ہسپتال میں پیٹ۔ سی ٹی سائیکلوٹرون،کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے کوابلیشن سنٹر کا افتتاح کردیا
6 دن ago
حکومت پنجاب نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،ڈاکٹر سہیل انور چوہدری سیکرٹری ریگولیشن تعینات
6 دن ago


