ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ کاغیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف فلیگ مارچ

ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فلیگ مارچ کیا۔ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن مین شاہراہ پر فلیگ مارچ کیا۔ڈائریکٹر انفورسمنٹ کاشف اعوان نے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ری ویمپ کیے گئے ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ کا معائنہ بھی کیا تھا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ کو ری ویمپ کیا گیا ہے۔انفورسمنٹ سکواڈ کے تمام عملہ کو نیا یونیفارم، ٹیکنکل ٹول کٹ اور ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ انفورسمنٹ سکواڈ میں گاڑیوں، ڈمپرز و مشینری کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ میں بائیکس بھی شامل کی گئی ہیں۔انفورسمنٹ سکواڈ غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات و دیگر آپریشن میں حصہ لے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر فلیگ مارچ کیے جائیں گے۔فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام بارے آگہی فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

Back to top button