ایل ڈبلیو ایم سی میں ستھرا پنجاب پروگرام کے لئے بھرتیوں میں رشوت وصولی کا انکشاف، رکشہ لوڈر بھرتی کرنے کے لئے باپ بیٹا نے لاکھوں روپے وصول کر لئے

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ستھرا پنجاب پروگرام کے لئے بھرتیوں میں رشوت وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔کمپنی میں رکشہ لوڈر بھرتی کرنے کے لئے باپ بیٹا نے لاکھوں روپے وصول کر لئے۔ذرائع کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے لئے ڈور ٹو ڈور کوڑا اکٹھا کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے جو لوڈر رکشے فراہم کئے گئے ہیں ان کے ڈرائیوروں کے لئے بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی شالیمار زون کے لائژن آفیسر اشفاق خان نے اپنے بیٹے ٹاؤن منیجر زون 10 جبار خان نے بھرتی کے لئے دو لاکھ روپے ریٹ مقرر کر رکھا ہے۔رشوت کے ذریعے بھرتیوں سے ستھرا پنجاب پروگرام کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔جنرل مینجر آپریشن سرکل ٹو مبین کے مطابق ان کے پاس بھرتیوں میں رشوت وصولی کی کوئی شکایت نہیں نہ ان کے علم میں ایسی کوئی بات ہے اگر کوئی کیس آیا تو سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button