پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس ادائیگیوں کی مؤثر نگرانی، چھان بین اور ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے ڈیجیٹل سنٹرل مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی آر اے کے مطابق ڈیجیٹل سنٹرل مانیٹرنگ سیل کے ذریعے مختلف سروسز سیکٹرز کی ٹیکس ادائیگیوں اور کاروباری ریکارڈ کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ لوکل اور انٹرنیشنل فوڈ چینز سمیت مختلف سروسز سیکٹرز کے ریکارڈ کی ڈیجیٹل بنیادوں پر تفصیلی جانچ پڑتال بھی ہوگی۔ کاروباری اداروں کی جانب سے کی جانے والی ڈیجیٹل اور کیش ادائیگیوں کے ریکارڈ کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا جبکہ ٹیکس ادائیگیوں میں ممکنہ خردبرد، ریکارڈ میں جعلسازی اور ٹیکس واجبات کم ظاہر کرنے کی کوششوں کی نشاندہی کیلئے جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام استعمال کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق سیلز اور سروسز کے اصل کاروباری حجم اور ظاہر کردہ ٹیکس ریکارڈ میں فرق کی بھی جانچ پڑتال ہوگی۔ مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والے مالیاتی ڈیٹا کا تجزیہ کرکے ٹیکس چوری اور دیگر بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ ٹیکس دہندگان کی جانب سے جمع کرائے گئے گوشواروں، ٹیکس ادائیگیوں اور کاروباری سرگرمیوں میں مطابقت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ نقد لین دین کے ریکارڈ کو بھی مانیٹرنگ کے دائرہ کار میں شامل کیا جائے گا۔ ٹیکس ادائیگیوں میں جعلسازی کے سدباب کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا اور سروسز سیکٹر میں ٹیکس واجبات کی درست وصولی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ اور چھان بین کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
Read Next
16 گھنٹے ago
*ایک سال میں 35 ہزار نئے کاروبار، پی آر اے کے ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ*
2 دن ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے جعلی رسیدوں،غیر شفاف ریکارڈ اور ٹیکس وصولی میں بے قاعدگیوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کر دیا
6 دن ago
ڈی سی آفس لاہور کے نادر ہال میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد
7 دن ago
*پی آر اے کے دائرہ کار میں توسیع،اگلے ماہ 250 انفورسمنٹ اور آڈٹ افسران تعینات کئے جائیں گے۔*
2 ہفتے ago
*ٹیکس ادائیگی میں جعلسازی اور ڈیفالٹرز کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیوں میں تیزی کا فیصلہ*
Related Articles
*پہلی بار مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54 اعشاریہ 8 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے۔ ترجمان پی آر اے*
3 ہفتے ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات*
4 ہفتے ago




