پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ماہانہ ٹیکس ریٹرنز میں جعلسازی کرنیوالے ٹیکس دہندگان کے گرد شکنجہ سخت کرنے کی تیاریاں کر لیں۔ ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر کردہ کاروباری سرگرمیوں اور جمع کروائے گئے ٹیکس کی درستگی کو ڈیٹا اینالیسز کے ذریعے جانچا جائے گا۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ماہانہ ریونیو اہداف کے حصول کے بارے میں اجلاس ہوا۔ تمام ریجنل دفاتر اور متعلقہ افسران کی جانب سے مقررہ ریونیو اہداف کے مقابلے میں حاصل کردہ وصولیوں کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پی آر اے نے ریٹرن فائلنگ کی شرح میں بہتری کیلئے افسران کو مؤثر مانیٹرنگ اور فالو اَپ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ٹیکس بیس کو مزید وسیع کرنے اور نئے ٹیکس دہندگان کو نظام میں شامل کرنے کیلئے انفورسمنٹ کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ کم ریونیو دینے والے شعبوں اور ٹیکس دہندگان کی نشاندہی اور اصلاحات پر عملدرآمد تیز کیا جائے۔چیئرمین پی آر اے کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل نظام اور آئی آر آئی ایس کے مؤثر استعمال کے ذریعے ریٹرن فائلنگ اور ٹیکس ادائیگی کے عمل کو مزید آسان بنایا جارہا ہے۔ افسران کو مقررہ ماہانہ ریونیو اہداف ہر صورت حاصل کرنے اور کمی کو بروقت دور کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکس وصولی میں شفافیت، مؤثر مانیٹرنگ اور ٹیکس دہندگان کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کیلئے شفافیت ناگزیر ہے۔
Read Next
6 دن ago
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نمائندگان کی ملاقات
7 دن ago
*پنجاب میں وسیع پیمانے پر پٹواریوں اور رجسٹری محررز کے تبادلے*
1 ہفتہ ago
*پنجاب کے ریسٹورنٹس،ہوٹلز میں کچن آرڈر،غیر ادا شدہ، پری یا عارضی بل جاری کرنا ممنوع ہوگا۔*
2 ہفتے ago
*یوم آزادی پر پنجاب ریونیو اتھارٹی میں خصوصی تقریب، پرچم کشائی کا اہتمام*
3 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ سیکٹرز میں جاری کردہ رسیدوں سے ٹیکس خردبرد روکنے کا فیصلہ*
Related Articles
*الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم پر عملدرآمد نہ کرنیوالے کاروباری مراکز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ*
4 ہفتے ago
*سروسز سیکٹر سے ٹیکس وصولیوں اور رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ معظم اقبال سپرا*
جولائی 17, 2026




