محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام خاتم النبیین ﷺ یونیورسٹی میں صوبائی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سیّد عبد الخبیر آزاد ،خطیب داتا دربار مولانا مختار احمد ندیم اور دیگر علماء نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے اظہار خیال میں کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ذاتِ اقدس پوری انسانیت کیلئے رحمت، ہدایت اور بہترین نمونہ ہے۔ سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ صرف ایک مذہبی فریضہ نہیں بلکہ ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی کو سنوارنے کا ذریعہ بھی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے ہمیں محبت، اخوت، برداشت، عدل، دیانت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا۔ نوجوان نسل ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کیلئے اپنے معاملات میں سچائی، انصاف اور امانت داری کو ترجیح دیں۔ ہمیں سیرت طیبہ کو صرف تقریبات اور محافل تک محدود نہیں رکھنا بلکہ اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے انسانوں کے درمیان رنگ، نسل اور نسب کے امتیازات ختم کیا ۔ آپﷺ نے یتیموں، مسکینوں، بیواؤں اور کمزور طبقات کی خبرگیری کو معاشرتی ذمہ داری بنایا۔ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ قرآنِ کریم کی عملی تفسیر اور پوری انسانیت کے لیے کامل ترین نمونہ حیات ہے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،صدر متحدہ علماء بورڈ، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اور دیگر علمائے کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ نے حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کی بھی اہمیت اُجاگر فرمائی۔ ہمیں فرقہ واریت، نفرت اور تعصب سے بالاتر ہو کر پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ کانفرنس میں ایڈیشنل سیکرٹری نبیلہ جاوید ، ڈی جی مذہبی امور حافظ انیس الرحمن، علمائے کرام، سیرت نگاروں، سکالرز، محققین، علماء، مشائخ، اکابرِ علمی و دینی شخصیات و مندوبین کثیر تعداد میں شریک تھے۔
Read Next
1 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری*
3 دن ago
ڈائریکٹر ٹریننگ واسا لاہور ریاض الٰہی ولیم کی طویل سروس مکمل ہونے پر پروقار الوداعی تقریب
3 دن ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری سے متعلق اجلاس،ڈی ایم ڈی فنانس امتیاز غوری کی بریفنگ
4 دن ago
ایم ڈی واسا کی زیر صدارت اجلاس،آپریشنز اینڈ مینٹیننس، ترقیاتی پروگرام،ڈی سلٹنگ، ڈینگی کنٹرول دیگر محکمانہ امور کاجائزہ
5 دن ago
*عمان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا یو این ہیبی ٹیٹ ایوارڈ وصول کرنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے،صوبائی وزیر بلال یاسین*
Related Articles
لاہور کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے چھوٹے پارکس کی بحالی،گرین ایریاز کے تحفظ کے ساتھ نئے سبز مقامات بھی متعارف کرائے جائیں گے
1 ہفتہ ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
1 ہفتہ ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
1 ہفتہ ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،القیوم گارڈن،الخالق آرچڈ،الجنت ریزیڈنشیا سمیت 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل
1 ہفتہ ago


