چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز سے متعلق پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایسوسی ایشن نمائندگان نے ٹیکس رجسٹریشن، ریٹرن فائلنگ اور ٹیکس سے متعلق دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری اور ٹیکس اتھارٹی کے درمیان باہمی رابطہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے ضروری ہے۔ بزنس کمیونٹی کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل اور آن لائن سسٹمز سے کے ساتھ ساتھ آگاہی سیشنز کا بھی انعقاد کروایا جائے گا۔ وفد ارکان نے ٹیکس کمپلائنس، شفاف کاروباری طریقہ کار اور درست ٹیکس ادائیگی بارے آگاہی بڑھانے پر اتفاق کیا۔ پی آر اے اور ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے درمیان مسلسل رابطے اور آگاہی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ وفد نمائندگان نے ٹیکس نظام کو آسان اور کاروباری طبقے کیلئے مزید سہل بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ معظم اقبال سپرا نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے اعتماد کا فروغ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں متعدد افسران کے تبادلے اور تقرریاں*
1 ہفتہ ago
ورلڈ بینک وفد کی چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ملاقات،ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے پر اتفاق
2 ہفتے ago
*ایک سال میں 35 ہزار نئے کاروبار، پی آر اے کے ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ*
2 ہفتے ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے جعلی رسیدوں،غیر شفاف ریکارڈ اور ٹیکس وصولی میں بے قاعدگیوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کر دیا
3 ہفتے ago
ڈی سی آفس لاہور کے نادر ہال میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد
Related Articles
*پی آر اے کے دائرہ کار میں توسیع،اگلے ماہ 250 انفورسمنٹ اور آڈٹ افسران تعینات کئے جائیں گے۔*
3 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس ادائیگیوں کی مؤثر نگرانی کیلئے ڈیجیٹل سنٹرل مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ*
3 ہفتے ago




