(وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا چھٹا اجلاس منعقد ہواجس میں پارلیمانی سیکرٹری ہاوسنگ بیرسٹر سلطان باجوہ، وائس چیئرمین واسا چوہدری شہبازنے شرکت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گورننگ باڈی اجلاس کو مختلف ایجنڈوں بارے بریفنگ دی۔
اجلاس میں ایل ڈی اے کے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی منظوری لی گئی۔ایل ڈی اے اور ٹیپا کے لیے مالی سال27-2026کے لیے کل88.613ارب کابجٹ پیش کیا گیا۔گورننگ باڈی اجلاس میں ایل ڈی اے کے مالی سال 2026-27 کے لیےریونیوٹارگٹ47ارب رکھا گیا۔ گورننگ باڈی اجلاس میں حکومت پنجاب سے سٹرکچر پلان سڑکوں کے لیے قرض کی مد میں 10ارب اور اے ڈی پی سکیموں کی مد میں6.3ارب رکھے گئے ۔اجلاس میں ٹیپا کا مالی سال2026-27کے لیے 3.5ارب کا بجٹ اور ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم کا ایجنڈا منظور کیا گیا۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی کے ترقیاتی کاموں کے لیے مجموعی طور پر12.5ارب،اسسٹین ایبل ڈویلپمنٹ /اربن ریجنریشن کے لیے مجموعی طور پر 13.5ارب اور ایل ڈی اے ایونیوون کے لیے 4ارب کا بجٹ مختص کیاگیا ۔ایل ڈی اے ٹاﺅن پلاننگ کے لیے سال2026-27کے لیے 17ارب کا ریونیو، سیلز اینڈ الاٹمنٹ کے لیے 19.2ارب کا ہدف مقررکیا گیا جن میں سے ایل ڈی اے سٹی کے لیے 15ارب کا ہدف رکھا گیا۔ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹاون اور ایل ڈی اے انکلیو میں صفائی و دیگر سروسز بہتر کرنے کے لیے مینٹینس چارجز لگانے و سروسز کی فراہمی کے پائلٹ منصوبے کی منظوری دی۔اجلاس کو بتایاگیا کہ ایل ڈی ایونیوون، جوبلی ٹاون اور ایل ڈی اے انکلیو میں 3،5،7،10مرلہ اور ایک کنال کے رہائشی و کمرشل املاک پر مینٹینس چارجز لگائے جائیں گے اور ایل ڈی اے ان تینوں سکیموں میں پہلے دو ماہ بالکل مفت سروسز فراہم کرے گا۔گورننگ باڈی اجلاس میں فیروز پور روڈ پر ارفع کریم کے ساتھ 118 کنال اراضی پر ٹیک پارک کے لیے پلاٹس ڈویلپ کرکے مارکیٹ میں لانے کے ایجنڈے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے ٹیک پارک میں ایک کنال، 15 اور 8 مرلہ کے کمرشل پلاٹس مارکیٹ میں لائے گا۔ایل ڈی اے اور یونیسف کے تعاون سے لاہور کو چائلڈ فرینڈلی سٹی بنانے کے لیے رواں مالی سال میں اقدامات کے لیے100 ملین مختص کیے گئے۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں ایک نئے سیکٹر پائن سیکٹر لانچ کرنے کی منظوری دی گئی اورایل ڈی اے سٹی پائن سیکٹر میں مختلف سائز کے کمرشل پلاٹس اور ایک کنال کے رہائشی پلاٹس رکھے گئے ۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی سے ریونیو جنریشن کے منصوبے کی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس میں سولر لائٹس لگانے اور ایل ڈی اے سیلز اینڈ الاٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مختلف ایجنڈوں کی منظوری دی گئی۔ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے گزشتہ مالی سال میں ریونیو جنریشن میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے نے گزشتہ مالی سال میں تاریخ میں پہلی بار مجموعی طور پر 32 ارب کا ریونیو ٹارگٹ حاصل کیا۔گورننگ باڈی اجلاس میں ممبر ٹیکنکل اکبر شیخ، ممبر ٹیکنیکل عبدالحنان،محکمہ فنانس، ہاوسنگ، لوکل گورنمنٹ، واسا اور کمشنر آفس کے نمائندگان ، ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر، ایڈیشنل ڈی جی یوپی، میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ایم سی ایل،چیف انجینئر ون ایل ڈی اے ،چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، چیف میٹرو پولیٹن پلانر، ڈائریکٹر فنانس، آکشن، ایل ڈی اے سٹی، ٹیپا اور ہاوسنگ کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔






