ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا یوحنا آباد، کماہاں و رنگ روڈ اطراف میں صفائی اقدامات کا تفصیلی جائزہ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے کلین مشن کے تحت بلا تعطل آپریشنز جاری ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل ماڈل نشتر ٹاؤن کے مختلف مقامات کے دورے کیے. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر نشتر ٹاؤن محمد سلیم، ایل ڈبلیو ایم و واسا حکام بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. انہوں نے یوحنا آباد، کماہاں و رنگ روڈ اطراف میں صفائی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا. ڈی سی لاہور نے مکینوں سے گفتگو کی اور صفائی اقدامات سے متعلق بریفنگ لی.

شہریوں کی شکایت پر ڈی سی لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کو صفائی انتظامات میں بہتری کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ زیرو ٹالرینس پالیسی اپناتے ہوئے صفائی میکانزم میں مزید بہتری کے لئے فیلڈ میں متحرک نظر آئیں اور گندگی کے پوائنٹس کو فی الفور کلئیر کروایا جائے، ڈی سی لاہور نے اسسٹنٹ کمشنر نشتر زون کو ہدایات جاری کیں کہ عارضی و مستقل تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے. انہوں نے ایم او آر کو بھی ہدایت کی کہ بصری آلودگی کا باعث بننے والے عوامل بینرز ،فلیکسز و پوسٹرز اتروائے جائیں اور جھگیوں و مویشیوں کے انخلاء کے لئے بھی آپریشنز جاری رکھے جائیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے متحرک ہیں.

جواب دیں

Back to top button