ضلعی انتظامیہ لاہور نے ایک اور بڑی کارروائی کے دوران تحصیل کینٹ سے ایک اور جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ گرفتار کروایا اور استغاثہ جمع کروا دیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں سخت مانیٹرنگ جاری ہے اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر بھی کارروائیاں جاری ہے. کارروائیوں کے دوران 2 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیے گئے اور 1 دکان سیل متعدد وارننگز جاری کیں.

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں سخت مانیٹرنگ جاری ہے. اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق شبیر نے ماڈل ریڑھی بازار کا دورہ کیا اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کرنے کی ہدایت کی اور 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا. اسسٹنٹ کمشنر واہگہ ٹاؤن نے قائداعظم انٹرچینج ریڑھی بازار کی چیکنگ کی اور 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا. اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون نے متعدد مارٹس، چکن شاپس کی چیکنگ کی اور 5 چکن فروشوں اور 4 سپر اسٹورز کو بھاری جرمانے عائد کیے اور اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال نے 1 دکان کو سیل جبکہ 2 پھل فروشوں کو بھی جرمانہ عائد کیا. اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے بھی عسکری 10 اور ضرار شہید روڈ پر پرائس انسپکشن کی اور 2 چکن فروش اور 1 سپر سٹور کو جرمانہ عائد کیا اور اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے متعدد دکانوں و مارکیٹس پر چینی کی قیمتوں کی انسپکشن کی اور اوورچارجنگ پر جرمانہ عائد کیا. ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر زبردست کریک ڈاؤن جاری رہے. انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہیں اور خلاف ورزی قابل قبول نہیں.






