چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس کی اسلام آباد میں سی ڈی اے کی طرف سے مختلف سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں میں تیزی، نئی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت، کشادگی، گرین بیلٹس، میڈین سٹریپس اور بڑے انٹرچینجز کی مستقل دیکھ بھال اور انکو خوبصورت ماحول دوست پودوں اور دلکش پھولوں کے زریعے انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی دلچسپی کے حامل منصوبوں کا جائزہ لیا گیا.

اجلاس میں ممبر انوائرمنٹ، ڈی جی انوائرمنٹ، آرکٹیکٹس، ڈی ایم اے، انجینئرنگ ونگ اور سی ڈی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی. اجلاس میں اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں کی مستقل بنیادوں پر دیکھ بھال و مرمت، انٹرچینجز پر دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ اور موسم کے مطابق پھولوں کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے موسم گرما کے دوران مختلف مقامات پر پھول لگانے اور بیج بونے کے کام کو تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کیں. اجلاس میں میڈین سٹریپس اور گرین بیلٹس کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے مختلف ڈیزائنز بھی پیش کئے گئے.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ اہم چوراہوں پر پلانٹرز نصب کئے جائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافے کو ممکن بنایا جاسکے. انہوں نے انوائرمنٹ ونگ، پلاننگ ونگ اور انجینئرنگ ونگ کو ہدایت کی کہ وہ مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنائیں تاکہ عوام کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جاسکے.اجلاس میں اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کے نظام کو ڈیجٹلائز کرنے کے علاؤہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مؤثر رابطہ استوار کرتے ہوئے مصروف شاہراہوں کا تعین کرنے کے علاؤہ ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر مؤثر حکمت عملی یقینی بنائی جائے. چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ڈیجیٹل بورڈز سے حاصل ہونے والی آمدنی کو شاہراہوں کی تعمیر و مرمت پر خرچ کیا جائے.چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے ماڈل نرسری کو یونیورسٹی یا ریسرچ سینٹر کے معیار پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی انہوں نے سی ڈی اے ماڈل نرسری کیلئے موبائل ایپ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی. چیئرمین سی ڈی اے نے انوائرمنٹ، انجینئرنگ، ڈی ایم اے، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور آئی ٹی ٹیموں کو مشترکہ طور پر مرکزی شاہراہوں کا سروے کرنے اور مسائل کی نشاندہی کرنے کی ہدایت بھی کی. اجلاس میں شاہراہوں کے باقی ماندہ پیچ ورک، لینڈ مارکنگ اور کرب سٹونز کی تنصیب کو جلد مکمل کرنے پر بھی زور دیا گیا.اجلاس میں بلیو ایریا میں واقع فوڈ اسٹریٹ اور پیڈسٹرین ٹریکس کے قیام کیلئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مقامی تاجروں کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی. چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے سرپرائز وزٹ کا فیصلہ بھی کیا. انہوں نے پارک روڈ پر خوبصورت شجرکاری، پیڈسٹرین برجز اور سولر کیٹ آئیز نصب کرنے کی ہدایت بھی کیں. اجلاس کے اختتام پر چیئرمین سی ڈی اے نے ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ گریڈیشن کیلئے انجینئرنگ ونگ کو جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی. انہوں نے تمام متعلقہ ونگز اور شعبوں کو مؤثر کوارڈینیشن اور رابطہ کار کو یقینی بنانے کی تاکید بھی کی.





