ٹھٹہ (12 اپریل): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ بھر میں ترقیاتی مہم کا آغاز کردیا اور وفاقی نہروں کے منصوبوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں صوبے کے پانی کے حقوق چھیننے کی سازش قرار دیا۔ انہوں نے یہ بات محسن ہاؤس میں ٹھٹہ اور سجاول اضلاع کے پیپلز پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء ناصر شاہ، حاجی علی حسن زرداری، محمد علی ملکانی، ریاض شاہ شیرازی، ایم این اے صادق میمن، ایم پی اے اور دیگر منتخب نمائندے بھی موجود تھے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہدایت پر مراد شاہ نے اس مہم کا آغاز ٹھٹہ اور سجاول سے کیا اور اپریل کے دوران سندھ کے ہر ضلع کا دورہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے ہر ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے کم از کم پانچ ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا جس میں سے ایک ارب روپے چھوٹے پیمانے پر مقامی سطح پر تجویز کردہ منصوبوں کیلئے مختص ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یونین کونسل، تعلقہ و ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کیا جو منصوبوں کی تجاویز مرتب کریں گی۔ ڈپٹی کمشنرز ان تجاویز کی لاگت کا تخمینہ تیار کریں گے اور تمام منظور شدہ اسکیموں کو آنے والے صوبائی بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔ مراد شاہ نے کہا یہ آپکی حکومت ہے۔ پیپلز پارٹی عوام کی ہے، ہم آپ کی خدمت کیلئے موجود ہیں۔ انہوں نے ٹھٹہ اور سجاول کو 15 دن کی ڈیڈ لائن دی کہ وہ اپنی ترقیاتی تجاویز پیش کریں۔ انہوں نے کراچی-ٹھٹہ ہائی وے کی تعمیر، 84 کلومیٹر سندھ کوسٹل ہائی وے، 65 کلومیٹر ٹھٹہ-گھارو روڈ اور 40 کلومیٹر ٹھٹہ-جھمپیر روڈ جیسے منصوبوں کا ذکر کیا۔ نیز ٹھٹہ میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کالج کا افتتاح، سیلاب متاثرین کیلئے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر اور ٹھٹہ و سجاول میں نہروں کی مرمت کے کاموں پر بھی روشنی ڈالی۔ چولستان اور چوبارہ نہریں: پانی کے اس تنازعے کے حوالے سے مراد علی شاہ نے چولستان اور چوبارہ نہروں کے منصوبوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی مقاصد کے تحت بنائی جانے والی ایسی اسکیمیں ہیں جن کا مقصد سندھ کا پانی چوری کرنا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا آپ دریاۓ سندھ کے اصل محافظ ہیں، جو آپ کی زندگیوں کو سہارا دیتا ہے۔ انہوں نے سندھ کے پانی کو موڑنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف مزاحمت کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں اعلان کیا کہ سندھ کے لوگ زندہ اور بیدار ہیں، ہم کسی صورت ان نہروں کی تعمیر کی اجازت نہیں دیں گے۔ مراد شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ایسے منصوبوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ یہ سندھ کے مفادات کے خلاف ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے حقوق کا مضبوط محافظ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایک جان بوجھ کر کی گئی سازش ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو عوام سے الگ کیا جائے۔ ہمارے مخالفین اپنے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ہمیں پس پشت ڈالنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے 4 اپریل کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم کو دیے گئے واضح پیغام کو یاد دلایا کہ اگر یہ منصوبہ منسوخ نہیں کیا گیا تو میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور آپ کی حکومت کی حمایت واپس لے لوں گا۔ مراد شاہ نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ان نہروں کے منصوبوں کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگرچہ 2018 میں فزیبلٹی اسٹڈیز تیار کی گئی تھیں لیکن 2023 تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے انہیں روکے رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ متنازعہ تجویز 17 جنوری 2024 کو انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے اجلاس میں نگران حکومت کے دور میں دوبارہ زور پکڑ گئی۔ پنجاب کے نمائندوں نے نہروں کی تعمیر کا مشورہ دیا جس کا مقصد ان کے دعوے کے مطابق سمندر میں ضائع ہونے والے 27 ملین ایکڑ فٹ پانی کا ایک حصہ موڑنا تھا۔ مراد شاہ نے وضاحت کی کہ ارسا نے ڈیٹا کی تصدیق کیے بغیر ہی اس تجویز کو منظور کر لیا تاہم پیپلز پارٹی کی طرف سے مقرر کردہ سندھ کے نمائندے نے ایک تفصیلی اختلافی نوٹ جمع کروایا جس میں وہی اعتراضات دہرائے گئے جو ہم آج دوبارہ پیش کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے زور دے کر کہا کہ بین الاقوامی آبی قوانین میں نیچے کے دریائی علاقوں (لوئر ریپیرین) کے حقوق کو ترجیح دی جاتی ہے جیسے کہ سندھ ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ٹھٹہ اور سجاول سب سے زیادہ متاثر ہوں گے اسی لیے ہم نے یہ مہم یہاں سے شروع کی ہے۔ کینال نامنظور اور سندھو پر نہر نامنظور کے نعروں کے درمیان وزیراعلیٰ سندھ نے مخالفین پر الزام لگایا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف منفی پروپیگنڈہ چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ (مخالفین) ایک منٹ نہروں پر بات کرتے ہیں اور پچیس منٹ پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہیں، ہم کسی سے کوئی دشمنی نہیں رکھتے، حتیٰ کہ احتجاج کرنے والوں سے بھی نہیں لیکن سچ کو سامنے لانا ضروری ہے۔ مراد شاہ نے پیپلز پارٹی کے سندھ کے وسائل کے تحفظ کے عزم کو دہرایا۔ یہ زمین، یہ پانی اور یہ پارٹی سندھ کے عوام کی ملکیت ہے، اور ہم کسی کو بھی انہیں آپ سے چھیننے نہیں دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صدر پاکستان کے پاس ان نہری منصوبوں کو منظور کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ کونسل آف کامن انٹرسٹ (CCI) پر تنازع: انہوں نے کہا وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ سی سی آئی میں انکی اکثریت ہے لیکن میں اکیلے ہی ان کے دلائل کا جواب دے سکتا ہوں۔ میں ثبوت پیش کرتا ہوں، جبکہ ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا، اگر وہ سنجیدہ ہوتے تو 2018 سے 2023 کے درمیان ہی اس منصوبے کو منظور کروا لیتے۔ انہوں نے کیوں عبوری حکومت کے آنے کا انتظار کیا؟ انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی وہ سی سی آئی کی منظوری حاصل نہیں کر سکے جو ان کے ارادوں اور ناقابل اعتبار ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے قوم کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں جن میں ہمارے قائدین کی شہادتیں بھی شامل ہیں لیکن ہم نے کبھی اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا۔ انہوں نے منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو سخت سزاؤں کی دھمکی بھی دی۔ آخر میں انہوں نے اعلان کیا کہ 18 اپریل کو حیدرآباد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے اپیل کی کہ میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ شرکت کریں اور سندھ کے حق اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اظہار کریں۔
Read Next
16 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ اجلاس، اہم فیصلے،عادی مجرموں کی الیکٹرانک آلات کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، قوانین منظور
23 گھنٹے ago
سندھ حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
2 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت تین محکموں کا مشترکہ اجلاس، جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
2 دن ago
کیماری میں انسداد تجاوزات ٹیم پر حملے کا میئرکراچی کا سخت نوٹس۔
12 گھنٹے ago
کمشنر کراچی کا اہم اقدام، 11 مرکزی سڑکوں پر غیر قانونی رکشاؤں کی آمد و رفت پر پابندی
16 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ اجلاس، اہم فیصلے،عادی مجرموں کی الیکٹرانک آلات کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، قوانین منظور
23 گھنٹے ago
سندھ حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
2 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت تین محکموں کا مشترکہ اجلاس، جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
2 دن ago
کیماری میں انسداد تجاوزات ٹیم پر حملے کا میئرکراچی کا سخت نوٹس۔
12 گھنٹے ago
کمشنر کراچی کا اہم اقدام، 11 مرکزی سڑکوں پر غیر قانونی رکشاؤں کی آمد و رفت پر پابندی
16 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ اجلاس، اہم فیصلے،عادی مجرموں کی الیکٹرانک آلات کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، قوانین منظور
23 گھنٹے ago
سندھ حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
2 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت تین محکموں کا مشترکہ اجلاس، جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
Related Articles

میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کے ایم سی کے تمام ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کا حکم دے دیا۔
5 دن ago

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس،سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے نمٹنے کےلئے خصوصی یونٹ کے قیام کا اعلان
6 دن ago