ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا نشتر تحصیل کا دورہ،صفائی کے انتظامات اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے نشتر تحصیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی کے انتظامات اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ سی ای او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا اور اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم آسی موجود تھے۔ وفد نے ایل ڈی اے روڈ، کاہنہ نو، پرانا کاہنہ، عطا بخش روڈ سمیت متعدد علاقوں کا معائنہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی سی لاہور کو انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور نے صفائی کے کام میں مزید بہتری لانے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے شہری شعور بیداری مہم شروع کرنے پر زور دیا تاکہ صفائی مہم میں عوام کی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایم او آر کو تجاوزات کے خلاف سخت اور مسلسل آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی۔ ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا انتظامیہ کا اولین فرض ہے اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button