ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔مارکیٹ کے انفراسٹرکچر میں واضح بہتری آ رہی ہے،ٹولنٹن مارکیٹ میں گندگی کم ہو ئی ہے۔ ٹولنٹن مارکیٹ کے فساڈ کا کام فنشنگ مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

مارکیٹ کے پارکنگ ایریاز میں ٹف ٹائلز لگائی جا رہی ہیں۔ ایل ڈی اے تمام کٹیگریز کی ایک ایک دکان ماڈل بنا رہا ہے۔تاجر اسی ماڈل پر اپنی دکانوں میں بہتری کریں گے۔ٹولنٹن مارکیٹ میں سیوریج سسٹم کی تکمیل کے بعد کوریڈورز کو بہتر کیا جا رہا ہے۔ ٹولنٹن مارکیٹ میں ایگزاسٹ سسٹم کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے، ویسٹ ڈسپوزل سسٹم بھی بنایا جا رہا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مارکیٹ کے اطراف جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو کنٹرولڈ انٹری ایگزٹ بنانے پر کام تیز کرنے اور لیسکو حکام سے کوارڈینیشن کرکے بجلی کی لٹکتی تاروں کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ سے گندگی کے خاتمے کے لیے مارکیٹ انتظامیہ اور دکانداروں کا تعاون انتہائی اہم ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں کو صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اپ گریڈیشن کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ اور متعلقہ افسران موجود تھے۔






