*وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے دیا میر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں تیز کر دیں*

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران، انجینئر امیر مقام نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی تاکہ دیا میر بھاشا ڈیم منصوبے سے متاثرہ افراد کے مسائل کا جائزہ لیا جا سکے۔اس موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ متاثرین کے جائز مطالبات کا حل وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات پر، معاوضوں کی ادائیگی، صاف پانی اور نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی اداروں کی ترقی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی بہتری سمیت متعدد منصوبوں پر خاطر خواہ پیش رفت ہو رہی ہے۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں حکومت کی شفاف حکمت عملی پر زور دیا گیا تاکہ ملک کے ایک اہم ترین پن بجلی منصوبے سے متاثرین کی فلاح و بہبود اور بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو, وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی، سیکریٹری امور کشمیر، جی بی اور سیفران ظفر حسن، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، ایڈیشنل سیکریٹری امور کشمیر کامران رحمان خان، جی بی کونسل کے جوائنٹ سیکریٹری صدیر خٹک اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button