بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرِ زراعت ڈاکٹر محمد جاوید ترین کو بین الاقوامی سطح پر ایک منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہیں ورلڈ ایگریکلچر فورم (World Agriculture Forum) کی جانب سے گلوبل کونسل کے رکن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں ان کی عالمی سطح کی تحقیقی خدمات اور سائنسی ریسرچ پیپرز کی بنیاد پر دیا گیا۔ورلڈ ایگریکلچر فورم ایک عالمی ادارہ ہے جو ورلڈ اکنامک فورم کے طرز پر قائم کیا گیا ہے۔ اس کا ہیڈکوارٹر نیدرلینڈز میں واقع ہے جبکہ اس کے دفاتر امریکہ اور روم میں بھی موجود ہیں۔ یہ ادارہ دنیا بھر میں زراعت کے فروغ، پائیدار ترقی اور سائنسی تحقیق کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ محکمہ زراعت کے گریڈ 20 کے سینئر ٹیکنوکریٹ ڈاکٹر محمد جاوید ترین نے ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی سے پی ایچ ڈی کی ہے جبکہ آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے جدید زرعی ٹیکنالوجی کے موضوع پر اہم تحقیقی کام انجام دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ بلوچستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان سے کسی ماہر زراعت کو ورلڈ ایگریکلچر فورم کی گلوبل کونسل کا رکن منتخب کیا گیا ہے، اور یہ فخر بلوچستان کے حصے میں آیا ہے۔ڈاکٹر ترین کا انتخاب نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پاکستان خصوصاً بلوچستان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو عالمی سطح پر ملکی تحقیقی و زراعت کے میدان میں ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔
Read Next
3 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے یونین کونسلز کے چیئرمینز اور بلدیاتی نمائندگان کی ملاقات
4 ہفتے ago
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان کی لوکل کونسلز کے لیے مجوزہ ڈرافٹ ماڈل ٹیکس شیڈول کے حوالے سے اہم اجلاس
فروری 27, 2026
محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈرونز، یو اے ویز، کواڈ کاپٹرز، کیم کاپٹرز اور دیگر ریموٹ کنٹرول فضائی آلات کے استعمال، قبضے اور آپریشن پر پابندی عائد کر دی
فروری 27, 2026
حکومتِ بلوچستان کا بڑا انتظامی فیصلہ: ضلع کیچ تقسیم، نیا ضلع "تمپ” قائم
فروری 27, 2026
دہشت گرد عناصر کے لیے صوبے میں کوئی جگہ نہیں ،عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
Related Articles
کوئٹہ ڈویژن میں رمضان المبارک کی تیاریوں، پرائس کنٹرول اور سستا بازاروں کے قیام سے متعلق اجلاس
فروری 17, 2026
گوادر میں پانی بحران بڑی حد تک قابو، جی ڈی اے کا 11 ارب روپے کا منصوبہ مکمل،ڈی جی جی ڈی اے معین الرحمٰن خان کی میڈیا بریفنگ
فروری 13, 2026



