غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف دفعہ 144نافذ کی جائے گی، مختص مویشی منڈیوں کے علاو ہ جانوروں کے خریدو فروخت کی ہر گزاجازت نہیں ہو گی،سیکرٹری بلدیات پنجاب

سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں مویشی منڈیوں کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل،ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ماریہ طارق،چیف آفیسر ایم سی ایل علی عباس بخاری، ایم ڈی پنجاب کیٹل مارکیٹ مینیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی تاثیر احمداور سیکشن آفیسر کمپنیز اسلم ندیم نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مویشی منڈیوں کے قیام اور انتظامات کے حوالے سے چیف آفیسر بلدیہ عظمی لاہور علی عباس بخاری اور ایم ڈی پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی تاثیر احمد نے سیکرٹری بلدیات کو بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات شکیل احمد نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی طور پر جانوروں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ،نوٹیفائی مویشی منڈیوں کے علاو ہ جانوروں کے خریدو فروخت کی ہر گزاجازت نہیں دی جائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144نافذ کی جائے۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد نے لمپی سکن اور دیگر وبائی امراض کے بروقت کنٹرول کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں لائیو سٹاک ڈپارٹمنٹ ویکسین اور سپرے کا بندوبست یقینی بنائیں مزید براں ڈپٹی کمشنرز کو گائیڈ لائنز جاری کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں کل 9مویشی منڈیاں قائم ہوں گی ا ور لاہور سمیت صوبہ بھر میں قائم تمام منڈیوں میں آنے والے جانوروں کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر مرتب ہو گا۔سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاہ پور کانجراں مویشی منڈی لاہور کی بڑی منڈی ہے اور یہاں بڑی تعداد میں خریدار اور بیوپاری آتے ہیں لہذا سکیورٹی کے غیر معمولی انتطامات یقینی بنائے جائیں۔ہر سیل پوائنٹ اور مویشی منڈی میں عملے کی عدم دستیابی،عدم تعاون اور اوور چارجنگ کے خلاف شکایات کے ازالے کے لیے کمپلینٹ نمبرنمایاں مقامات پر آویزاں کریں مویشی منڈیوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اچانک دورے بھی کیے جائیں گے

جواب دیں

Back to top button