گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی ہدایت پر پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ عثمان احمد نے پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ بلوچستان، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ سندھ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ پنجاب اور پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو تحریر کردہ خصوصی مراسلوں میں گلگت بلتستان میں آنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد اور حادثات کی تعداد میں اضافی کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر قابو پانے کے حوالے سے فوری احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات پر مبنی عوامی آگاہی مہم شروع کرنے پر زور دیا ہے۔ مراسلے میں حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر توجہ مبذول کرواتے ہوئے لکھا ہے کہ سیاحوں کی بڑی تعداد آٹو ٹرانسمشن گاڑیوں کا استعمال کرتی ہے۔ گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں اور مخصوص جغرافیہ والے علاقوں میں آٹو ٹرانسمشن گاڑیوں کو چلانے کے لئے خصوصی مہارت درکار ہوتی ہے۔ ٹریفک حادثات میں اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ڈرائیونگ میں مہارت نہ ہونے اور لاپرواہی کی وجہ سے اکثر المناک ٹریفک حادثات رونما ہوئے ہیں اور قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔ لہذا ان حقائق کے پیش نظر فوری طور پر ملک کے دیگر علاقوں سے گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کے جانوں کی حفاظت کے لئے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت گلگت بلتستان نے صوبے میں آنے والے سیاحوں کو ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے ٹوریزم پولیس کا قیام عمل میں لایا ہے جو گلگت بلتستان کے داخلی اور سیاحتی مقامات پر عوامی آگاہی مہم سمیت سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے حوالے سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو موٹروے پولیس کے دائرہ کار گلگت بلتستان تک وسعت دینے کی سفارش کا وزیر اعظم پاکستان نے منظوری دی ہے بہت جلد موٹروے پولیس کا دائرہ کار گلگت بلتستان تک وسعت دیا جائے گا۔
Read Next
4 گھنٹے ago
گلگت بلتستان کابینہ کا اجلاس، لوکل گورنمنٹ الیکشن ایکٹ 2014 (ترمیمی) بل کی منظوری، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے،وزیر اعلٰی
1 دن ago
وزیراعلیٰ کی درخواست پر وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے 1 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور 22 ارب روپے کی سبسڈی جاری کر دی
2 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ضلع دیامر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت
3 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آذر کا آل پارٹیز کانفرنس سے اہم خطاب
6 دن ago
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے آوارہ کتوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
Related Articles
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق،کئی لاپتا،پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جاری
6 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ صحت کے “ریگولرائزیشن آف سروسز آف نرسز ایکٹ 2025ء” کی منظوری دے دی
6 دن ago
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
1 ہفتہ ago


