ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ہدایت کی ہے کہ شب برأت کے موقع پر شہریوں کو قبرستانوں میں جانے کے دوران کسی بھی قسم کی دشواری نہ ہو، انہوں نے کہا کہ قبرستانوں کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی کے مکمل انتظامات کیے جائیں، روشنی کی مناسب فراہمی یقینی بنائی جائے اور پانی کے انتظامات برقرار رکھے جائیں،ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ قبرستانوں تک جانے والے راستوں کو ہموار اور محفوظ بنایا جائے تاکہ شہری آسانی سے اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کر سکیں، انہوں نے کہا کہ گندگی اور سیوریج کے پانی کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور ضرورت پڑنے پر اضافی اقدامات کیے جائیں تاکہ ہر شہری کو بہترین سہولت فراہم ہو،انہوں نے کہا کہ شب برأت کے دن بلدیاتی عملہ قبرستانوں میں موجود رہے گا تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جا سکے،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ بھی قبرستانوں میں صفائی اور نظم برقرار رکھنے میں تعاون کریں،انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے زیر انتظام قبرستانوں میں شب برأت کے حوالے سے مکمل انتظامات کر رہی ہے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رہیں گی۔
Read Next
12 گھنٹے ago
اسلام آباد شہر میں جاری اور مستقبل میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس
1 دن ago
بلدیہ عظمی کراچی کا بڑے پیمانے پر پارکس کی بحالی اور تعمیر کا فیصلہ
2 دن ago
*کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک میں مزید بہتری کا فیصلہ*
5 دن ago
کے ایم سی کی جانب سے چوکنڈی قبرستان میں عالمی معیار کے میوزیم اور ہیریٹیج سائٹ کے قیام کا فیصلہ
6 دن ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ضلع ملیر میں 396 ملین روپے کی لاگت سے گلشن حدید کی سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
Related Articles
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اسپنسر آئی اسپتال کا دورہ — مرمت و اپ گریڈیشن کے کام تیز کرنے کی ہدایت
1 ہفتہ ago
رمضان میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا ورکشاپ سے خطاب
2 ہفتے ago




