لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوسرے فیز کا آغاز،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واہگہ ٹاؤن میں 18 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر واسا متحرک، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوسرے فیز کا آغاز کر دیا گیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر لاہور میں ترقیاتی کاموں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کا واہگہ ٹاؤن میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے واہگہ ٹاؤن میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ واہگہ ٹاؤن میں 18 ارب کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

واہگہ ٹاون میں جلوموڑ سے لے کر قائد اعظم انٹرچینج اور لکھو ڈھیر سے محمود بوٹی تک میں جی ٹی روڈ پر ٹرنک سیور بچھایا جائے گا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت 180 کلومیٹر واٹر سپلائی لائن اور 135 کلومیٹر سیوریج لائن بچھائی جائے گی۔اس کے علاوہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 2300 خستہ حال گلیوں کو پختہ کیا جائے گا۔یہ منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔سردار ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ لاہور کو ایک جدید، صاف اور خوبصورت شہر بنایا جائے۔ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا واہگہ ٹاؤن میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

Back to top button