فیلڈ میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے تحفظ کے لیے موثر سیکیورٹی اقدامات کویقینی بنایا جائے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

ڈبلیو ایس ایس پی کے نہایت محنتی ملازم ٹیوب ویل آپریٹر شاہ فہد کے ساتھ ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا.جب پانی کے تنازعے پر علاقے کے ایک شخص نے فائرنگ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔زخمی ملازم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔عوام کے ساتھ ساتھ ملازمین کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری بھی صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس کی ہے ۔یہ واقعہ قابلِ افسوس ہونے کے ساتھ ساتھ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ فیلڈ میں خدمات انجام دینے والے عملے کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ کیوں کہ قبل ازیں بنوں واسا کے دو ڈرائیورز کو اغواء کیاگیا جنہیں گذشتہ روز بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے پرزور مطالبہ پر بازیابی ملی ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چئیرمین محبوب اللہ ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور انصاف میونسپل ورکرز یونین کے عہدیداران ناصر خان آفریدی ،عدنان مخلص، نومی خان نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا ، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ، انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ، کمشنر پشاور ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پشاور اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر پشاور سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تمام فیلڈ سٹاف ملازمین کی جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے اور اس واقع میں گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے تا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فیلڈ میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے تحفظ کے لیے مؤثر سیکیورٹی اقدامات کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔۔

جواب دیں

Back to top button