وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ انرجی اینڈ پاور کا اجلاس منعقد ہوا ۔ متعلقہ کابینہ اراکین، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت محکمہ انرجی اینڈ پاور کے جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ متعلقہ حکام کہ جانب سے اجلاس کو ان منصوبوں پر اب تک کی فنانشل اور فیزیکل پراگریس سے متعلق بریفنگ دی گئی. جس میں بتایا گیا کہ محکمہ کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر مالی پیشرف سو فیصد کے قریب ہے۔وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ رواں مالی سال کے آخر تک ان منصوبوں پر سو فیصد مالی پیشرفت یقینی بنایا جائے، ان منصوبوں پر فزیکل پراگریس بھی مقررہ ہدف کے مطابق یقینی بنایا جائے، صوبائی حکومت صوبے میں پن بجلی کے استعداد سے بھر پور استفادہ کرنے کے لئے متعدد چھوٹے بڑے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ان منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے درکار مالی وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی، زیر تعمیر بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بجلی مقامی صنعتوں کو فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، سولرائزیشن موجودہ صوبائی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، اس پر پیشرفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے، منصوبے پر عملدرآمد کے عمل میں مروجہ قوانین اور قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، منصوبے پر پیشرفت میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے، منصوبے پر عملدرآمد میں شفافیت اور میرٹ کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جائے۔
Read Next
13 گھنٹے ago
پشاور ریوائٹلائزیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری
13 گھنٹے ago
*Government of Khyber Pakhtunkhwa Responds to Public Demand*
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں ضلع دیر لوئر میں اہم سیاحتی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری
3 دن ago
خیبرپختونخوا نے 129 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 150 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کرکے صوبے کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا،محمد سہیل آفریدی
4 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی جامعہ پشاور کے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
Related Articles
پشاور ریوائٹلائزیشن پلان کے تحت پشاور کے 34 پارکس کی اپگریڈیشن منصوبے کا افتتاح، شاہی باغ میں تقریب
5 دن ago
صوبائی حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا
7 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی 5 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی تنظیم کے نمائندگان سے اہم ملاقات
1 ہفتہ ago


