وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ٹراما مراکز کی فعالی پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، سیکریٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی ، سیکریٹری خزانہ لعل جان جعفر، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری عمران زرکون سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان اور مینیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ارباب کامران کاسی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی وزیر اعلیٰ کو سیکریٹری صحت کی جانب سے کوئٹہ اسپینی پر نو تعمیر شدہ ٹراما سینٹر سے متعلق بریفنگ دی گئی وزیر اعلیٰ نے نئے تعمیر ہونے والے ٹراما سینٹر کی فوری فعالی کی ہدایت کی انہوں نے ہدایت کی کہ نئے اسٹاف کی بھرتی میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے سیکریٹری صحت نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے تعمیر ہونے والےٹراما مرکز کے استعداد کار اور فوری علاج و معالجے کی سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے اور ٹراما سینٹر میں کلینیکل نیٹ ورک کو وسعت دی گئی ہے اجلاس کو ٹراما سینٹر کے لئے مطلوبہ افرادی قوت میں اضافہ اور بجٹ سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہےنئے ٹراما سینٹر کی فعالی سے بہترین اور جلد طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو گی انہوں نے ہدایت کی کہ شیخ زید ہسپتال کے ٹراما سینٹر کو بھی جلد مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات کی فوری فراہمی کے لئے ٹراما سینٹرز کی مکمل فعالی اشد ضروری ہے تاکہ فوری طبی امداد کو یقینی بنایا جا سکے۔
Read Next
مئی 12, 2026
نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرکے انہیں بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میر سرفراز بگٹی
مئی 12, 2026
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیرِ صدارت ڈیپارٹمنٹل سب کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس
مئی 11, 2026
حکومت بلوچستان کا تعلیمی اداروں میں23 مئی سے 31 جولائی تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
مئی 9, 2026
حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی 20 مئی کو جاری کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کی۔
اپریل 9, 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے یونین کونسلز کے چیئرمینز اور بلدیاتی نمائندگان کی ملاقات
Related Articles
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان کی لوکل کونسلز کے لیے مجوزہ ڈرافٹ ماڈل ٹیکس شیڈول کے حوالے سے اہم اجلاس
اپریل 8, 2026
محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈرونز، یو اے ویز، کواڈ کاپٹرز، کیم کاپٹرز اور دیگر ریموٹ کنٹرول فضائی آلات کے استعمال، قبضے اور آپریشن پر پابندی عائد کر دی
فروری 27, 2026




