کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت ڈویژنل ریونیو جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریونیو ریکوریز، ریونیو ڈیجیٹائزیشن کارکردگی اور اضلاع میں شہری خدمات فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ چاروں اضلاع کے اے ڈی سی آرز نے ریونیو ریکوری، ڈیجیٹائزیشن اور ریونیو اہداف پر اعداد و شمار بارے بریفنگ دی۔
کمشنر لاہور ڈویژن نے زیر التواء 160وراثتی و دیگر انتقالات کیسز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ کھاتہ جات کی تقسیم کے لیے بی او آر کی ہدایات کے مطابق ٹائم لائنز کو یقینی بنائیں، مشترکہ کھاتہ جات کی تقسیم وزیراعلی پنجاب ہدایات کیمطابق شہریوں کیلئے بڑا ریلیف ہے، انہوں نے تمام اضلاع کو ریونیو کورٹ کیسز ڈسپوزل کو مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت دی۔
کمشنر لاہور نے زرعی انکم ٹیکس، پرائس کنٹرول، آبیانہ، ریونیواسیسمنٹ اور سرکاری زرعی زمینوں کی نیلامی و لیز پراسیس پیشرفت و دیگر اہداف کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ شہریوں کو ریونیو خدمات فراہمی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹائزیشن اہم ترین ہے، کی پرفارمینس انڈیکیٹرز کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شہری خدمات کو مزید بہتر بنائیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی، اے ڈی سی آر علیم احمد، اے ڈی سی آر لاہور صہیب بٹ، اے ڈی سی آر شیخوپورہ عثمان جلیس، اے ڈی سی آر ننکانہ اور اے ڈی سی آر قصور شرینہ جونیجو نے شرکت کی۔






