*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا موسلا دھار بارش کے بعد اندرون لاہور کے معروف نشیبی علاقوں کا دورہ*

شہر کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے اندرون لاہور کے معروف نشیبی علاقوں کا دورہ کیا،صوبائی وزیر بلال یاسین نے ایم ڈی واسا غفران احمد کے ہمراہ لکشمی چوک میں واسا کیمپ کا بھی دورہ کیا،بروقت نکاسی آب یقینی بنانے اور مین ہولز پر کھڑے اہلکاروں کو شاباش دی،وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گہرے اثرات کی زد میں ہے، شہر کے نشیبی علاقوں میں واسا کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، بارش کے ایک گھنٹے بعد ہی تمام شاہراہوں کو کلیئر کردیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تمام افسران فیلڈ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button