*میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی کراچی پریس کلب آمد، صحافیوں کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور یوم آزادی کا کیک کاٹا*

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور جشنِ آزادی کا کیک کاٹا، اس موقع پر صحافیوں سے ملاقات میں انہوں نے شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر کو کریم آباد انڈرپاس، 15 نومبر کو کورنگی کازوے برج اور 31 دسمبر کو شاہراہ بھٹو کا کاٹھور تک،گٹر باغیچہ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح جلد کریں گے جہاں سے شہر کی صنعتوں کو پانی فراہم کیا جائے گا کیونکہ صنعتوں کا چلنا کراچی کے معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے،اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ، پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، جنرل سیکریٹری سہیل افضل،جوائنٹ سیکریٹری مدثر احمد،سینئرصحافی طاہر عزیز، شاہد مصطفی، سہیل، قاضی آصف، ارباب چانڈیو، نعمت خان، سلیمان سعادت خان سمیت قومی کرکٹر سرفراز احمد اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں،

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نئی حب کینال، شاہراہ بھٹو اور ٹی پی ون سمیت متعدد منصوبوں پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ ہماری نیت کام کرنے کی ہے اور ہمارا وژن بالکل واضح ہے،اس موقع پر میئر کراچی نے میڈیا کے کردار کو جمہوریت اور عوامی شعور کی مضبوطی میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور یہ عمل آئندہ بھی جاری رہے گا، میئر کراچی نے کہا کہ میڈیا نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کرتا ہے بلکہ پالیسی سازی میں رہنمائی کا کردار بھی ادا کرتا ہے، ایک باشعور میڈیا ہی عوام اور حکومت کے درمیان مؤثر رابطے کا ذریعہ بنتا ہے، انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لیے میڈیا کی مثبت تنقید اور تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا، کراچی کو ایک جدید، محفوظ اور سہولیات سے آراستہ شہر بنانے کے لیے بلدیاتی ادارے بھرپور محنت کر رہے ہیں، شفافیت، احتساب اور کارکردگی کو بنیاد بنا کر شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کراچی پریس کلب کے صحافیوں کو شہر کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

جواب دیں

Back to top button