وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے مختلف سیمنٹ فیکٹریز کے اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد کی ملاقات

ملاقات میں سیمنٹ انڈسٹری کو درپیش مسائل، ان کے حل اور صوبے میں سیمنٹ انڈسٹری کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں فی ٹن سیمنٹ رائلٹی 250 روپے سے بڑھا کر 350 روپے کرنے پر اتفاق۔ رائلٹی میں ابتدائی 2 سال تک 10 فیصد جبکہ اگلے 3 سال تک 7.5 فیصد اضافہ پر بھی اتفاق ہوا۔

وزیر اعلیٰ نے سیمنٹ انڈسٹری کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ وزیراعلیٰ نے وفد کو جپسم، پلیسر گولڈ، معدنی مصنوعات کی صوبے میں ویلیو ایڈیشن میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں جپسم سمیت دیگر اہم معدنیات کا پوٹینشیل موجود ہے جسے ایکسپلور کرنے کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت نے معدنی وسائل کی بہترین منیجمنٹ اور ایکسپلوریشن کے لیے اپنی مائننگ کمپنی بنا لی ہے، صوبے میں مائننگ کے لیے جدید مشینری اور طریقہ کار متعارف کرانے پر کام کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت معدنی مصنوعات کی صوبے میں ہی ویلیو ایڈیشن کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، صوبائی حکومت معدنیات کی بہترین منیجمنٹ کے ذریعے ہی صوبائی آمدن میں اضافہ کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے وفد کو صوبائی ٹرانسمشن لائن کی تعمیر میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی اور کہا کہ حکومت مقامی بجلی گھروں سے پیدا ہونے والی بجلی صوبائی ٹرانسمشن لائن کے ذریعے صنعتوں کو رعائتی نرخوں پر فراہم کرے گی،

صوبے میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے، صوبائی حکومت اس مقصد کے لیے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کر رہی ہے۔ وفد نے وزیر اعلیٰ کی مائننگ اور ٹرانسمشن لائن کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت کا خیر مقدم کیا ۔ وفد نے خیبر پختونخوا میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا بھی اظہار بھی کیا۔

جواب دیں

Back to top button