فیصل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کے ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹائزیشن سے پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم مختلف سرکاری اداروں سے منسلک ہو جائے گا جس کی بدولت نہ صرف آن لائن تیز رفتار سروس ڈیلیوری ممکن ہوگی بلکہ دفتری امور میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں و کمرشل مارکیٹس کی جائیدادوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن میں پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ نے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور آن لائن سسٹم کے تحت سروسز کی فراہمی کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبد اللہ نور، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل محسن بشیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی عثمان رامے و دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پنجاب اربن لینڈ سسٹم انحاسمنٹ(PULSE) کے تحت جاری اصلاحات پر عملدرآمد سے بعض سروسز کی آن لائن فراہمی میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے رئیل اجراء سمیت ای چالان پیمنٹ سسٹم و دیگر سروسز شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے بتایا کہ ڈیجیٹائزیشن کے اس اہم منصوبے سے ایف ڈی اے کا پراپرٹی ریکارڈ سسٹم بورڈ آف ریونیو پنجاب، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، پنجاب لینڈ سسٹم مینجمنٹ، نادرا و دیگر اداروں سے منسلک ہوجائیگا جس سے دفتری کارروائیوں کی آن لائن رپورٹنگ و تصدیق ممکن ہوگی اور سروسز کی فراہمی میں تیزی آئیگی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈیجیٹائزیشن کے عمل کی جلد تکمیل پر خصوصی توجہ دیں تاکہ تمام سروسز آن لائن فراہم کرنے کے مشن کو بلاتاخیر پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ رئیل ٹائم میں اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کا اجراء ایف ڈی اے کا طرہ امتیاز ہے جس کے بعد ٹائون پلاننگ رپورٹ، مختلف این او سی، بلڈنگ پلان کی منظوری و دیگر سروسز بھی سائنسی خطوط پر فوری فراہم کرینگے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
4 گھنٹے ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
4 گھنٹے ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
9 گھنٹے ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
1 دن ago






