پنجاب میں پاک سعودی جوائنٹ بزّنس کونسل کے وفد کی آمد کے شاندار معاشی ثمرات ملنا شروع ہوگئے-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں سے سعودی سرمایہ کاری کے لئے تاریخی ایم او یوپر دستخط کئے گئے-بادشاہی مسجد کے عالمگیری گیٹ کے سامنے پاک سعودی ایم او یو پر دستخط کی پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا-وزیراعلی مریم نوازشریف اور چیئرمین پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل شہزادہ منصور بن محمد بن سعد آل سعود کی موجودگی میں قرار داد مفاہمت پر دستخط کئے گئے-پنجاب میں 7 بڑے سیکٹرز میں انویسٹمنٹ کے لئے سعودی سرمایہ کاروں نے دلچسپی کااظہار کیاہے-سعودی سرمایہ کارسپیشل اکنامک زون اور انڈسٹریل زون، رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اور ہوٹل انڈسٹری (ہاسپٹیلٹی)میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں -سعودی سرمایہ کارو ں نے ہیلتھ کیئر انفراسٹرکچر میں جوائنٹ وینچر میں دلچسپی کااظہار کیا ہے- سعودی سرمایہ کار مائنز اینڈ منرل، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں -سعودی سرمایہ کار ایگریکلچر، لائیوسٹاک اورایکواکلچر میں اشتراک کار کریں گے -حکومت پنجاب سعودی سرمایہ کاروں کو سہولتیں اور معاونت فراہم کرے گی-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب سرمایہ کاری کے لئے بہترین مقام ہے،صوبے کو انڈسٹریل ہب بنانا چاہتے ہیں -پنجاب کے قدرتی اور معدنی وسائل اصل معاشی خزانہ ہے، وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں -پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کے شرکاء نے وزیراعلی مریم نوازشریف کے معاشی ویژن پر اطمینان کااظہار کیاہے-حکومت پنجاب کی فوکل ایجنسی سعودی سرمایہ کاروں اور کمپنیز کے ساتھ رابطے میں معاونت کرے گی-پاک سعودی سرمایہ کاری کے معاہدے کو عملی شکل دینے کے لئے روایتی ٹائم لائن کی بجائے فاسٹ ٹریک اپنانے پر اتفاق کیاگیا-
Read Next
18 گھنٹے ago
پنجاب،بلدیاتی اداروں کے بجٹ میں 5.2 فیصد اضافہ،803 ارب88 کروڑ روپے مختص
2 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس،نئے مالی سال 2026-27کے بجٹ کی منظوری دے دی*
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس،محرم الحرام کے انتظامات کاجائزہ
5 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شکایات سیل کی ٹیم کی ضلع ملتان میں کھلی کچہری
5 دن ago





