کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور امور و اقدامات کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ضلعی انتظامیہ نے لاہور شہر میں فروری اور مارچ کے مہینے میں منعقد پروگرامز ہارس اینڈ کیٹل شو، چیمپنیز ٹرافی، ریجنل کانفرنس اور فیض فیسٹیول پروگرامز کے انعقاد بارے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے تمام پروگرامز کے انتظامات کیلئے مائیکروپلاننگ کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے کمرشل ایریاز اور ڈومیسٹک ایریاز میں صفائی کے حوالے سے پلاننگ پر کمشنر لاہور کو بریفنگ دی گئی۔ ٹریفک پولیس و ضلعی انتظامیہ نے لاہور تجاوزات خاتمے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک پولیس و ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، شہر کے چوراہوں اور اہم سڑکوں کو تجاوزات کی تمام کیٹیگریز کے خاتمے کیلئے بھی عملی پلاننگ جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے محفوظ ٹریفک روانی کیلئے روڈ مارکنگ، زیبرا کراسنگ و سائنیج کیلئے ٹریفک و ٹیپا پلاننگ کا جائزہ لیا اور ٹریفک فلو کو رواں رکھنے کیلئے ٹیپا کو جیل روڈ کے ایک ٹریفک یوٹرن کو ری وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ رنگ روڈ اتھارٹی لاہور و ٹریفک پولیس لاہور سروس لینز میں ٹریفک ڈسپلن کیلئے مشرکہ ورکنگ کریں۔

اجلاس میں مارکیٹس میں ٹریفک فلو کیلئے مختلف تجاویز بھی دی گئیں۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر محمد اطہر وحید، چیٔرپرسن لاہور رنگ روڈ اتھارٹی، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین، چیف انجینر ٹیپا اقرار حسین، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا، ایم ڈی واسا غفران احمد و پنجاب سیف سٹی اتھارٹی افسران نے شرکت کی۔






