ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان کا قدیمی پل کنوداس اور ٹوئنز بریجز میں جاری مرمتی کام کا تفصیلی جائزہ

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے قدیمی پل کنوداس اور ٹوئنز بریجز میں جاری مرمتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کو دونوں منصوبوں کے حوالے سے پراجیکٹ کی ٹیم نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان قدیمی پلوں کے اینکر بلاکس کی مرمت تقریباً 105 سال بعد ہورہی ہے،جس کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے ٹھیکیدار کے کام معیار کو سراہتے ہوئے کام کی رفتار میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ، قدیمی پل کنوداس کوہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند اورصرف پیدل سفر کرنے والوں کیلئے گزرنے کی اجازت ہوگی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ عارف حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ مظہرسہیل، پراجیکٹ ڈائریکٹر شفقت حسین، و دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button