یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منانے کا مقصد محنت کش طبقے کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ مزدوروں کی شب و روز محنت سے ہی دنیا ترقی و خوشحالی کی منزل کی طرف گامزن ہے۔ عالمی یوم مزدوراں کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکاگو کی مزدور تحریک کے بعد محنت کشوں کو بنیادی حقوق ضرور ملے تاہم اب بھی کئی ایسے مسائل ہیں جو توجہ کے طالب ہیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ محنت کشوں کو مناسب اجرت کی ادائیگی اور ان کے بچوں کو صحت تعلیم سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی ہونے تک اقدامات جاری رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات کے تحت کام کرنے والے محنت کشوں کو کم سے کم اجرت کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم مئی کے علاوہ بھی ہم سب کو حکومتی اور نجی سطح پر مزدوروں کی مشکلات کا احساس کرنا چاہیئے۔
Read Next
2 دن ago
وزیراعلی مریم نواز کاعیدالاضحٰی پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کے لئے 10، 10 ہزار انعام کا اعلان
3 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا وہاڑی، بوریوالہ،چیچہ وطنی، ساہیوال،اوکاڑہ، پتوکی کا دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ
3 دن ago
پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025،انتخابی عمل— اہم نکات کا اردو خلاصہ
4 دن ago
عید الاضحٰی صفائی آپریشن، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
6 دن ago





