بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اقبال زون غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 5 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ 10 کو سربمہر کر دیا۔
ایم سی ایل اور اقبال زون شعبہ پلاننگ کے مشترکہ اسکواڈ نے سندر رائے ونڈ روڈ،روہی نالہ روڈ،بھائی کوٹ،سلطان کے،زیمکو روڈ،قصور بائی پاس روڈ اور رائے ونڈ سٹی کے علاقوں میں کارروائی کی۔زونل آفیسر پلاننگ کے علاوہ بلڈنگ و انفورسمنٹ انسپکٹرز شفقت بیگ،عبداللہ بنگش اور دیگر نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔






