وزیر اعلٰی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کمشنر لاہور زید بن مقصود کے مرکزی امام بارگاہوں کے دورے اور منتظمین سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے امام بارگاہ ابوالفضل العباس مغلپورہ اور امام بارگاہ پنجتن پاک غازی آباد کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے غازی آباد و مغلپورہ میں امام بارگاہوں کے جلوس روٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اے سی شالامار و پولیس افسران نے امام بارگاہ پنجتن پاک غازی آباد و مغلپورہ میں انتظامات پر بریفنگ دی۔انتظامیہ اور متعلقہ محکموں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی مانیٹرنگ، ریسکیو، میڈیکل کور، لائٹنگ، عارضی پبلک ٹوائیلٹس و دیگر میونپسل انتظامات مکمل ہیں، انتظامیہ امام بارگاہوں کے منتظمین و لائسنس ہولڈرز سے مکمل رابطہ میں ہیں۔ کمشنر لاہور نے امام بارگاہوں کے منتظمین و لائسنس ہولڈرز سے ملاقات کی۔ مرکزی امام بارگاہوں کے منتظمین و لائسنس ہولڈرز نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر محرم انتظامات کی احسن ترین انداز میں تکمیل کو یقینی بنایا جارہا ہے، حکومتی ہدایات اور ایس او پی ز کیمطابق مرکزی امام بارگاہوں و جلوسوں کے روٹس کی تمام ضروریات اور انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انتظامیہ کا منتظمین و لائسنس ہولڈرز سے مکمل رابطہ ہے، مجالس و جلوس میں اوقات کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، انہوں نے مزید کہا کہ واسا اور کارپوریشنز کی موبائل ٹیمیں نکاسیئ آب آپریشن کیلئے تمام مرکزی جگہوں پر موجود رہیں۔
Read Next
2 دن ago
*لاہور میں جاری پولیو مہم جائزہ.کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ایل او ایس پولیو سنٹر۔رسول پارک۔سمن آباد ایریاز کا دورہ.*
2 دن ago
*ڈی سی لاہورکی صدارت میں انسداد پولیو کا جائزہ اجلاس*
3 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا قصور میں جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا دورہ۔*
4 دن ago
*ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے۔غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ بند ہے۔کمشنر لاہور*
5 دن ago
*ڈی سی ز اور اے سی ز براہ راست پٹرول پمپس سے جاری سبسڈی کو مانیٹر کررہے ہیں۔کمشنر لاہور*
Related Articles
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
2 ہفتے ago

