صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی ہدایت پر سیکرٹری خوراک نے کرپشن، نااہلی اور فرائض میں سنگین غفلت پر 20 افسران معطل کردیئے ہیں ۔ وزیر خوراک نے بتایا کہ متعلقہ افسران نے فلور ملوں پر غیر معیاری گندم کی موجودگی پر ایکشن نہ لیکر غفلت کا مظاہرہ کیا۔ وزیر خواراک بلال یاسین کے مطابق افسران کے خلاف کرپشن، نااہلی اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ محکمے میں نااہل، کرپٹ اور فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کی کوئی جگہ نہیں۔ صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوامی ریلیف میں حائل کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریگی۔ بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب بھر کی مارکیٹس میں معیاری اور سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔ معطل ہونے والوں میں شیخورپورہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، خوشاب، بھکر، بہاولنگر، راولپنڈی اور گوجرخان کے افسران شامل ہیں۔ شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور گوجرخان سے 6 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز معطل کیے گئے۔ فیصل آباد، جھنگ اور بہاولنگر میں 7 فوڈ گرین انسپکٹرز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ سرگودھا، خوشاب اور بھکر سے 3 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز، 3 فوڈ گرین انسپکٹرز اور 1 جونئیر کلرک معطل ہوئے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق متعلقہ افسران مکمل کلئیرنس تک اپنے علاقے میں موجود گندم کے سٹاک کے ذمہ دار ہوں گے۔
Read Next
2 دن ago
ناجائز منافع خوروں کے خلاف 65 مقدمات درج 1075گرفتار،سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن
6 دن ago
پنجاب میں یکم سے21رمضان تک نگہبان دسترخوان پر26لاکھ سے زائد افراد افطار کر چکے ہیں،سیکرٹری فوڈ سیفٹی
1 ہفتہ ago
پندرہ دنوں کے دوران اوور چارجنگ پر پنجاب میں 6ہزار 471 دکانیں سیل،سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن
2 ہفتے ago
برکی سہولت بازار میں ڈیوٹی سے غیر حاضری پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ کا اہلکار عمیر معطل -سیکرٹری فوڈ سیفٹی
3 ہفتے ago
سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید کا جوہر ٹاؤن سہولت بازار کا دورہ
Related Articles
گراں فروشی پر 313 مقدمات درج 2870 گرفتار 87 دکانیں سیل- سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید
3 ہفتے ago
پنجاب میں69 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ،گراں فروشی پر54 درج کر کے1307کو گرفتار کر لیا -ڈاکٹر کرن خورشید
3 ہفتے ago




