ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا صبح سویرے ہی ایکشن میں۔ انہوں نے تحصیل کینٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ کے بی کالونی اور روحی نالہ میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا اور چاچو والی نزد نواز شریف انٹرچینج پر جھگیوں کے خاتمے کے بعد صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی مہم کا اصل مقصد "لاہور کلین مشن” کو کامیاب بنانا اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ لاہور شہر کو صفائی کے لحاظ سے ایک مثالی اور بہترین ضلع بنائیں گے۔ انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو خبردار کیا کہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ کو مخصوص جگہوں پر رکھنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے۔ انہوں نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ روحی نالہ کی صفائی کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ مکینوں کو گندگی، بدبو اور تعفن زدہ ماحول سے نجات دلانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے ایم سی ایل ریگولیشن ونگ کو ہدایت کی کہ غیر قانونی بینرز، اسٹریمرز اور پوسٹرز کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو نمایاں کرنے کے لیے تمام ادارے مل کر کام کریں۔ انہوں نے چاچو والی نزد نواز شریف انٹرچینج پر جھگیوں کے خاتمے کے بعد صفائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔ ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ پورے علاقے سے جھگیوں کا خاتمہ کیا جائے اور خانہ بدوشوں کو منتقل کیا جائے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر "کلین مشن” کو مکمل کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔






