پشاور(بلدیات ٹائمز) پرسنل لیجر اکاونٹ کی توسیعی میعاد 30 جون 2025 کو اختتام پذیر ھو گئی ھے۔ PLA میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رھی مگر TMAs کے لئے مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کے لئے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ۔جس سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز بری طرح متاثر ھو رہے ھیں کیونکہ وقتاً فوقتاً توسیع کے لئے اکاونٹنٹ جنرل افس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی منتیں کی جاتی ہیں اور اے جی افس والے اپنی من مانی کر کے بلدیاتی اداروں اور بلدیاتی ملازمین کو پرسنل لیجر اکاونٹ کی توسیع سے سخت ذھنی کوفت اور پریشانی سے دوچار کرتے ہیں۔ال پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے چئرمین محبوب اللہ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی نے صوبائی حکومت، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ، سیکریٹری مالیات خیبرپختونخوا ، اکاونٹنٹ جنرل آف پاکستان ، اکاونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ بلاتاخیر TMAs کے لئے نیا اکاونٹنگ سسٹم منظور کیا جائے اور بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی بذریعہ اکاونٹ فور یقینی بنائی جائے کیونکہ پہلے ہی بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز گذشتہ پانچ چھ سالوں سے ہرسنل لیجر اکاؤنٹ کی وقتاً فوقتاً کے توسیعی مراحل کی مشکلات اور سختیوں سے گذرتے آ رہے ہیں۔
Read Next
17 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
2 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
4 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
6 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
6 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
Related Articles
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
7 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
1 ہفتہ ago


