وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے سیکرٹری اوقاف کے ہمراہ داتا دربار کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے تعمیراتی کاموں اور عرس انتظامات بارے بریفنگ دی،عرس سے قبل سکیورٹی ،صفائی، بجلی سمیت دیگر انتظامی امور بارے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر گلیوں اور مین شاہراہوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں و راستوں کی بندش میں مقامی لوگوں کی سفارشات کو مدنظر رکھا جائے، عرس مبارک کے ایام میں دودھ کی سبیل اور لنگر کی تقسیم والے مقامات پر انتظامی افسران کو تعینات کیا جائے ، 13 اگست سے 3 روزہ عرس مبارک کی تقریب میں لاکھوں افراد کی آمد کے پیش نظر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے, اس موقع پر ایس پی سکیورٹی بلال احمد ، اے سی سٹی رائے بابر، مینیجر داتا دربار شیخ جمیل اور علاقہ عمائدین بھی موجود تھے۔
Read Next
1 دن ago
*داتا دربار، بھاٹی چوک،موہنی روڈ اور گردونواح کی بحالی و توسیعی منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کی تقریب*
2 دن ago
*محرم الحرام اور مون سون کے پیش نظر پنجاب بھر میں واسا ہائی الرٹ، تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ*
3 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا لاہور میں محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ*
3 دن ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی حلقے میں ہفتہ وار کھلی کچہری اور لیگی کارکنان سے خطاب
5 دن ago





