وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے امن وا مان کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر انتظامیہ اور تمام اداروں سے گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ گلگت بلتستان مزید کسی بھی مذہبی منافرت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ امن وامان حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ علمائے کرام سے ہماری درخواست ہے کہ گلگت بلتستان میں امن اور بھائی چارگی کے فضاء کو قائم رکھنے میں حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ حکومت مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف بلاتفریق سخت کارروائی کرے گی۔ صوبے کا امن خراب والوں کیخلاف زیرو ٹارلنس پالیسی کے بلاتفریق تحت کارروائی ہوگی۔ ہم سب کو گلگت بلتستان کا امن عزیز ہے۔ کسی بھی علاقے کی ترقی کا انحصار امن وامان سے وابستہ ہے۔ بحیثیت مسلمان اور انسان ہمیں مجرموں کی پشت پناہی کرنے کے بجائے اچھے کو اچھا اور برے کو برا کہنے کی جرأ ت پیدا کرنی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے علاقے میں مذہبی منافرت پھیلانا پورے گلگت بلتستان کیساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔ چھموگڑھ واقعے کے مجرموں کو گرفتار کیا جائے گااور قرار واقعی سزاء دی جائے گی۔ پارلیمانی امن کمیٹی گلگت بلتستان میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے سٹیک ہولڈرز سے رابطہ کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ہدایات دیئے کہ جو سرکاری ملازمین سوشل میڈیا میں مذہبی منافرت پھیلانے میں ملوث پائے جائیں گے ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس ضمن میں انتظامیہ کو ہدایات جاری کی۔
Read Next
2 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ امجد حسین کو ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ
2 گھنٹے ago
*وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے انجمن امامیہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات*
1 دن ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
1 دن ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
Related Articles
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
2 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ٹینکرز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات، ایندھن کی ترسیل بحال
4 دن ago



