بلدیہ عظمٰی لاہور کی پراپرٹی کی بوگس الاٹمنٹ اور اختیارات سے تجاوز پر اسٹیٹ برانچ کا سٹاف فارغ،تعمیرات مسمار قبضہ واگزار

کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور سرکاری خزانے کو نقصان، بلدیہ عظمیٰ لاہور کا اہم ایکشن، بلدیہ عظمیٰ لاہور میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو اپناتے ہوئے

سرکاری پراپرٹی کی بوگس الاٹمنٹ اور اختیارات سے تجاوز پر اسٹیٹ برانچ کا سٹاف فارغ کر دیا گیا۔

الفتح مارکیٹ ریلوے سٹیشن مارکیٹ اور شاہ عالم مارکیٹ میں دکانوں کی بوگس الاٹمنٹ کی شکایات سامنے آنے پر اہم ایکشن لیا گیا۔اسٹیٹ آفیسر راؤ نیامت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اسٹیٹ برانچ میں تعینات جونئیر سٹاف کو بھی تبدیل کردیا گیا۔ شعبے میں تبدیلیوں کے بعد بوگس الاٹمنٹ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اسٹیٹ برانچ کی ٹیم کو ازسرنو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رات گئے خصوصی آپریشن میں الفتح مارکیٹ ریلوے سٹیشن سے کروڑوں روپے مالیت کی ایم سی ایل دکانوں کو واہگزار کروا کر مسمار کردیا گیا۔ شاہ عالم الیکٹرک مارکیٹ پر بھی غیر قانونی تعمیر پر کروڑوں روپے مالیت کی دوکان کو سیل کردیا گیا۔ ایم سی ایل ترجمان کے مطابق بلدیہ عظمیٰ لاہور میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ سید موسی رضا کی سربراہی میں چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ اور صوبائی مینجمنٹ سروس کے نئے تعینات ہونے والے افسران انتظامی معاملات میں بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

جواب دیں

Back to top button